Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

جھوٹی حکومت اپنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی،میاں افتخار

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخارنے...
شائع 15 اکتوبر 2020 08:06pm

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخارنے وزراءکے چیلنج کوقبول کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت رکاوٹیں ہٹائے ۔ گرفتاریاں بند کر ے ۔ شفاف انتخابات کےلئے نکلے ہیں۔ جھوٹ بولنے والی حکومت اپنا بوجھ تک برداشت نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرپی ڈی ایم کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں میاں افتخار نے بتایاکہ پہلے جلسے سے ہی حکومت خوف کا شکار ہوگئی ہے ۔ ابھی تک کوئی ایسی بات تک نہیں کی مگر پھر وہ ڈر رہے ہیں اور جلسہ ہی زیر موضوع ہے ۔

میاں افتخار کاکہنا تھا کہ حکومت رکاوٹیں ہٹائے گرفتاریاں بند کرے تو معلوم ہوگا کہ یہ سٹیڈیم کم پڑجائے گا ۔

میاں افتخار نے مزید کہاکہ ویسا ہی موقع ملے جیسا عمران خان کو پارلیمنٹ آنے تک ملا تو پتہ چلے گا ۔ شفاف انتخابات کے لئے نکلے ہیں ۔ ہمارا پروگرام پرامن ہے ۔

میاں افتخار نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ آئیں گے اور رات 8 بجے جلسہ شروع ہوگا ۔ مریم نواز لاہور اور بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے نکلیں گے، خرم دستگیر کی رہائش گاہ سے ہم اکٹھے جلسہ گاہ جائیں گے ،18 اکتوبرکو کراچی اور پھر 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا ۔