Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

راشد ربانی کا انتقال، پی پی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے راشد ربانی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ...
شائع 15 اکتوبر 2020 10:37pm

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے راشد ربانی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے 18 اکتوبر کا جلسہ عام شہداء کارساز اور مرحوم راشد ربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ راشد ربانی پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے، پارٹی قیادت اور جمہوریت کیلئے راشد ربانی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔