Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بیمار خاتون کے علاج کیلئے عثمان بزدار کی ہدایت

گردہ کی جان لیوا بیماری سے نڈھال خاتون کی سنی گئی، وزیر اعلی...
شائع 15 اکتوبر 2020 11:06pm

گردہ کی جان لیوا بیماری سے نڈھال خاتون کی سنی گئی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے مفت علاج کیلئے ہدایات جاری کردی ۔

سینئر صحافی نے ایک روز قبل ایک مریضہ کی روداد ٹویٹ کو جس کے گردے فیل ہو چکے ہیں۔ مریضہ کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جبکہ دل کی بیماری کی وجہ سے مریضہ اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں، جس پر انہوں نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا۔ دل کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مریضہ پی کے ایل آئی شفٹ کردی جائے گی۔ جہاں اس کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا۔