Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کو سدرن پنجاب کے ہاتھوں بڑی شکست

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 28 ویں معرکے میں سدرن پنجاب نے...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 12:29am

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 28 ویں معرکے میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی اور 17 ویں اوور میں محض 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

خرم منظور کے 49 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ سدرن پنجاب کے زاہد محمود اور محمد الیاس نے تین تین جبکہ عامر یامین، محمد عباس اور محمد عمران نے ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔

اس سے قبل سندھ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب کا آغاز تباہ کن رہا اور محج 8 رنز پر 3 بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے مگر صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے اسکور کو مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صہیب مقصود نے 67، خوشدل شاہ نے 53 اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔ سندھ کے دانش عزیز تین، سہیل خان دو اور غلام مدثر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ صہیب مقصود کو میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ کل شام سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ کھیلا جانا ہے، اگر یہ میچ بلوچستان کی ٹیم جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ اگر سدرن پنجاب فتح حاصل کرتی ہے تو ممکنہ طور پر بابر اعظم کی سنٹرل پنجاب سیمی فائنل کھیلنے کی اہل ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اگر سدرن پنجاب کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز پر بات کی جائے تو یہ خاصہ مشکل کام ہوگا کیونکہ انہیں بلوچستان کو انتہائی بڑے مارجن سے شکست کا مزہ چکھانا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div