Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

شبلی فراز صاحب اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کردیں،مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز...
شائع 16 اکتوبر 2020 09:07am

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز صاحب اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کردیں،مشکل ہوتو استعفے کا متن بھی مہیا کیا جاسکتاہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شبلی فراز صاحب گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم رات کو ہی بھرنا شروع ہوگیا، اپنااستعفالکھنا شروع کردیں،اگر مشکل ہوتواستعفےکامتن بھی مہیاکیاجاسکتاہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب گوجرانوالہ کی جمہورپسند اور پرجوش عوام نےجلسےسے ایک رات پہلےآپ کااستعفالکھ دیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ن لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ نااہل نالائقوں کیلادف ریفرنڈم ہوگا،ووٹ چوروں کو گھربھیج کرہی دم لیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کنٹینرزلگاکرراستےبندکئے جارہےہیں،پرامن جلسےمیں رکاوٹیں نہ ڈالیں ،لوگ پیدل چل کر بھی جلسے میں پہنچیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div