Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید07ہلاکتیں، 659 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 09:53am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 07افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,621ہوگئی جبکہ مزید659 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد321,877ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 659نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ21ہزار 877ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 16اکتوبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید407نئے مریض سامنے آئے جبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں130،اسلام آباد میں 100،آزاد کشمیر میں 64،خیبرپختونخوا میں 57،گلگت بلتستان میں 34 اور بلوچستان میں کورونا کے 22کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نےخیبرپختونخوا میں ایک جبکہ اسلام آباد اورپنجاب میں2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ41ہزار249 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ01ہزار 367افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار521،اسلام آباد میں17ہزار781،بلوچستان میں15ہزار621 ،گلگت بلتستان میں4016اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3322کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید07مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6621ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2568افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2279،خیبرپختونخوا میں 1265،اسلام آباد میں193،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث80 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار421 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے529 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے440افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ05ہزار835مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار901کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے659افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 40لاکھ09ہزار497افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div