Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کاپلان، وزیراعظم کا حکومتی ارکان کو اعتماد میں لینےکافیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا...
شائع 16 اکتوبر 2020 10:52am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا پلان بناتے ہوئے حکومتی ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی بلالیا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف بیانیے سے نمٹنے کا پلان بنالیا ،عمران خان حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج بلا لیا،وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر 3بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اراکین کو گائیڈ لائنز دیں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمور قریشی اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div