Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا دہشتگردحملوں میں20اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردحملوں میں 20اہلکاروں کی...
شائع 16 اکتوبر 2020 02:08pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردحملوں میں 20اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،سیکیورٹی فورسزپاکستان کےتحفظ اور سلامتی کیلئے جانیں قربان کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردحملوں میں 20اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے دہشتگردوں کےحملےکوبزدلانہ کارروائی قراردے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں کل دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے کرنے والے 6فوجی جوانوں سمیت 20 سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پرکھڑی ہے،جو پاکستان کے دفاع اوراس کی سلامتی کیلئےاپنی جانوں کےنذرانے پیش کررہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div