Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گوجرانولہ : پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کا جم غفیر،

گوجرانوالہ میں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے...
شائع 16 اکتوبر 2020 06:50pm

گوجرانوالہ میں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جلسہ گاہ میں مختلف شہروں سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

پی ڈی ایم آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کریگی۔یہ شہر مسلم لیگ ن کا گرھ سمجھا جاتا ہے ۔

جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما خطاب کرینگے۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ آج ہورہا ہے،جناح اسٹیڈی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،سٹیج تیارکر لیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کیلئے 10ہزار کرسیاں لگادی گئیں ہیں۔

جناح اسٹیڈیم کے 8دروازوں میں سے ایک دروازے سے قائدین، ایک سے میڈیا جبکہ 3سے کارکن جلسہ گاہ آئیں گے، جن میں سے ایک خواتین کارکنوں کیلئے مختص کیا گیا ہے،قائدین کے اسٹیج کے علاوہ میڈیا کیلئے ایک الگ سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ ڈی جے بٹ کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد فیروزپورروڈ سے جلوس کی صورت میں روانہ ہوں گے،سربراہ جے یو آئی ف بذریعہ جی ٹی روڈ گوجرانوالاروانہ ہوں گے جہاں شاہدرہ موڑپر مولانا فضل الرحمان اور مریم نوازجلوس کی قیادت کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز جاتی امرا ءسے جلسے میں شرکت کیلئے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ دو بجے روانہ ہوں گی، شاہدرہ میں لیگی کارکنان مریم نواز کا استقبال کریں گے، مرید کے اور کامونکی میں بھی مریم نواز کا استقبال ہوگا ، مریم نواز شام 6بجے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ پہنچیں گی۔

لالہ موسیٰ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اعزازمیں قمرزمان کائرہ ظہرانہ دیں گے ۔

بلاول بھٹو ظہرانے کے بعد پریس کانفرنس کریں گے اور پھر گوجرانوالہ جلسے کیلئے روانہ ہوں گے ، بلاول بھٹو وزیرآباد بائی پاس پر استقبالی ریلی سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پایا جس کے مطابق ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کخلا ف کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم کے اطراف میں آدھے کلومیٹر تک کسی بھی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ پولیس کی جانب سے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے، 2 ہزار اہلکار ریزرو ڈیوٹی پر ہوں گے۔

جلسے کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے گا، کورونا ایس او پیز کے تحت اسٹیڈیم کے گیٹس پر اسپرے ٹنلز نصب کی جائیں گی، شرکاءکو ماسک اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div