Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

اپوزیشن کو روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینرز

ماضی میں کپتان دعوت دیتے رہے۔اپوزیشن نے بیٹنگ شروع کی تو ...
شائع 16 اکتوبر 2020 07:14pm

ماضی میں کپتان دعوت دیتے رہے۔اپوزیشن نے بیٹنگ شروع کی تو باؤنسرز برسادیے۔ جی ہاں۔ اپوزیشن کو روکنے کیلیے پنجاب بھر میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کردیے گئے۔

ٹرانسپورٹ غائب رہی۔ موٹر وے بھی مختلف مقامات سے بند کیا گیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔

پنجاب میں کنٹینرز کا راج رہا، جگہ جگہ رکاوٹیں لگاکر راستے بند کردیئے گئے۔

اپوزیشن کو روکنے کیلیے انتظامیہ نےپورا زور لگایا۔

جہلم پل اور حافظ آباد میں خارجی راستے بند ہیں اور تمام اڈوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔

ساہیانوالا۔ کمال پور انٹرچینج اور سالم انٹرچینج کو بھی کنٹینرز رکھ کر بلاک کیا گیا۔

پشاور لاہور موٹر وے کو بھی مختلف مقامات سے بند کیا گیا،لاہور جانے والی گاڑیاں رشکئی انٹرچینج پر موڑ دی گئیں صورتحال پر اپوزیشن رہنما تلملا اٹھے۔

جگہ جگہ رکاوٹوں کے باعث دن بھر ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div