Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اپوزیشن نے خوب طوفان مچایا ۔ وزیراعظم...
شائع 16 اکتوبر 2020 08:55pm

قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اپوزیشن نے خوب طوفان مچایا ۔ وزیراعظم کو بھی تقریر نہ کرنے دی شورشرابے کے باعث وزیراعظم اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے بھی خوب نعرے بازی کی گئی۔ معزز ایوان۔ مچھلی بازار بن گیا۔

قومی اسمبلی کے ایوان میں خوب اٹھا طوفان۔ ایک طرف اپوزیشن تو دوسری طرف حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر خوب طنز کے تیر برسائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کو تقریر بھی نہ کرنے دی گئی۔ اپوزیشن کے شورشرابے سے۔ عمران خان اٹھ کر چلے گئے۔ اپوزیشن ارکان نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور پلے کارڈ اٹھا کر خوب نعرے لگائے، پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ۔ ویڈیو بناتی رہیں۔

حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن کے نعروں کا جواب نعروں سے دیا۔ قومی اسمبلی میں احتجاج کے باعث اجلاس پہلے بیس منٹ کیلیے روکا گیا۔

شورشرابہ بند نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام تک کیلیےملتوی کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div