Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

'ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے'

راجہ بشارت کا کہنا تھاکل جب نواز شریف پاک افواج کیخلاف زہراگل رہے تھے اس وقت ملک کی خاطرجان کرنیوالے 20 فوجیوں کے جنازے پڑھے جا رہے تھے۔
شائع 17 اکتوبر 2020 08:52pm

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے عمران خان کی حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کل جب نواز شریف پاک افواج کیخلاف زہر اگل رہے تھے اس وقت ملک کی خاطر جان کرنیوالے 20 فوجیوں کے جنازے پڑھے جا رہے تھے۔ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے ۔ن لیگ کا یہ خطرناک کھیل ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے عمران خان کی حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ فضل الرحمن کا خالی کرسیوں سےخطاب ن لیگ اور پی پی کی قیادت سے سوال کررہا ھا کہ لاکھوں کا مجمع کہاں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ملک کےلئے لاتعداد قربانیاں دینے والی ملکی سلامتی اور ترقی کی ضامن افواج پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div