Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید16ہلاکتیں، 567 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 18 اکتوبر 2020 09:31am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,654ہوگئی جبکہ مزید567 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد323,019ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 567نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ23ہزار 019ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 18اکتوبر بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید328نئے مریض سامنے آئے جبکہ11ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں134،اسلام آباد میں 83،آزاد کشمیر میں 39،خیبرپختونخوا میں 33، بلوچستان میں 25 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 14کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں10اور بلوچستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ41ہزار713 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ01ہزار 559افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار598،اسلام آباد میں17ہزار996،بلوچستان میں15ہزار669 ،گلگت بلتستان میں4047اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3437کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید16مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 6654ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2579افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2298،خیبرپختونخوا میں 1265،اسلام آباد میں194،بلوچستان میں147اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث81 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار296 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے534 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے429افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ07ہزار069مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار062کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے567افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 40لاکھ74ہزار024افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div