Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دھمکیاں کسی اور کو دیں، جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2020 11:42am

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھمکیاں کسی اور کو دیں، جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا،2بار گرفتار ہوچکے ہیں،عمران خان کی تقریرایک ہارےہوئےشخص کی تقریرتھی،نواز شریف نےہارےہوئےشخص کو ایڈریس نہیں کیا، میاں صاحب نے کہا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کام نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے جاتی امرا ءسے روانہ ہو گئیں۔

جاتی امراء سے کراچی روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، نوازشریف نےہارے ہوئےشخص کوایڈریس نہیں کیا،وہ پہلے بھی جیلوں میں وی آئی پی طریقے سے کبھی نہیں رہے،اگرکوئی سمجھتاہےجیلوں میں سہولیات تھیں تووہ غلط ہے۔

گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے مریم نوازکا کہناتھا کہ حکومت کو کچھ دکھائی نہیں دےرہا،انشاءاللہ حکمرانوں کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا ،پی ڈی ایم کی یہ تحریک فیصلہ کن تحریک ہوگی، میاں صاحب نے عمران خان کو کہا تھا کہ یہ ان کا کا کھیل نہیں وہ اس سے باہر ہی رہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان سے یہ بھی کہا تھا کہ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، عمران خان سے ہمارامقابلہ ہی نہیں ہے،ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،یہ جودھمکیاں ہیں یہ کسی اور کو دیں،2دفعہ گرفتارہوکر 5،6مہینےجیل کاٹ کرآئے ہیں،گرفتاری سے کیا خوف ،جو خوف تھاوہ بھی ختم ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div