Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ...
شائع 18 اکتوبر 2020 11:24am

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئےشہادتیں قبول کیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجودآج بھی جدوجہد جاری ہے ،پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 13ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی پی پی کارکنان نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کیلئے شہادتیں قبول کیں،کارکنان نے دہشتگردی اورجھوٹے مقدمات کاسامنا کرکےقربانیاں دیں، کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیر اعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں اور قیادت شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کلئےی آج کراچی میں جمع ہوں گی، پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کلئےک ہے، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے کھیل کو الیکٹرس اور الیکٹڈ سے بدلنے کا وقت آگیا ہے تاکہ ملک اور عوام کو مزید بربادی سے بچایا جاسکے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کو جمہوریت پسند کارکنوں اور عوام کلئے باعثِ انسپائریشن کے طور پر یاد رکھے گی، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div