Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آگئی، 16افراد جاں بحق

اسکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، حادثے میں...
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2020 01:00pm

اسکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، حادثے میں تمام 16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارروائیاں ختم ہوگئیں۔

راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوچ تنگھوش کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دب گئی،مسافروں سے بھری کوچ پر بھاری ملبہ گرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئی، کوچ میں 16 افراد سوار تھے، سب ہی اللہ کو پیارے ہو گئےاب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن کی پولیس نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی ٹمو ں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ روڈ کی بحال کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب راولاکوٹ میں گوئیں نالہ روڑ پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جان بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت منصور اور مرتضی عباسی کے ناموں سے ہوئی، جن کی نعشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div