Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، ترجمان مریم نواز

ترجمان مریم نوازشریف، محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی...
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2020 11:22am

ترجمان مریم نوازشریف، محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے۔

محمد زبیرنے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پررد عمل میں کہا کہ جس کمرے میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے وہاں مریم نواز بھی موجود تھیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس پردباؤ ڈالا گیا اور دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ سابق گورنر ہوں، مجھے تھانے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، کارکنوں کو ہم نے روکا ہوا ہے، گرفتاری کا سیاسی ردعمل دیں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ کیپٹن صفدر کیا مزار میں اسلحہ لے کر گئے تھے، پولیس اتنی خوفزدہ ہے کہ تھانے کے دروازے بند کر رکھے ہیں، کچھ دیر میں تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔