Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کیپٹن (ر) صفدر کی تھانے میں وکلا سے ملاقات

گرفتار رہنما نون لیگ کیپٹن (ر) صفدر اس وقت تھانہ عزیز بھٹی میں...
شائع 19 اکتوبر 2020 12:21pm

گرفتار رہنما نون لیگ کیپٹن (ر) صفدر اس وقت تھانہ عزیز بھٹی میں ہیں، ان کی وکلا سےملاقات بھی کرائی گئی ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر سے وکالت نامہ پر دستخط کرا لئےگئے ہیں، کیپٹن صفدر پر جو دفعات لگائی گئیں وہ قابل ضمانت ہیں، کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر ضمانت ہوجائے گی۔

کیپٹن صفدر کو آج کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، عدالت کے باہرسیکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

سٹی کورٹ کےباہرپولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، ڈنڈا بردار اہلکار بھی عدالت کے اطراف تعیناتکئے گئے ہیں۔