Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'اسمبلی جعلی ہے تو فضل الرحمان کے صاحبزادے اسمبلی میں کیا کر رہے ہیں؟'

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پی ڈی ایم کو بنارسی ٹھگوں کا ...
شائع 19 اکتوبر 2020 01:19pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پی ڈی ایم کو بنارسی ٹھگوں کا ٹولا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹولے کا مقصد ملک کو پیچھے دھکیلنا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر اسمبلی جعلی ہے تو مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسمبلی میں کیا کر رہے ہیں، ان لوگوں نے پارلیمنٹ میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اصل میں تو اپوزیشن سلیکٹڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، اس ٹولے کی باقیات اب ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، وزیراعظم کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرنے والے مولانا صاحب بتائیں کہ جب وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو انھوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے کیا کیا۔