Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

کورم نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس منگل شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
شائع 19 اکتوبر 2020 05:51pm

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے کورم پوائنٹ آؤٹ ہونے پر گنتی کا حکم دیا۔ کورم نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس منگل شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانہ کے فوری بعد اپوزیشن کی طرف سے کورم پوائنٹ آؤٹ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے کورم کی نشاندہی کی تو اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔اسپیکر کی طرف سے گنتی کا حکم دیا گیا۔تاہم گنتی پوری نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس 30 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔

وقفے کے بعد اسپیکر نے ایوان میں آکر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تاہم دوبارہ پھر گنتی مکمل نہ نکلی۔اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس منگل شام چاربجے تک ملتوی کردیا۔