Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان...
شائع 19 اکتوبر 2020 07:12pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ نہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم بنانے نکلا تو عام لوگوں نے اسے بنانے میں شرکت کی، سب نے کہا کہ ہم اللہ کو خوش کرنے کیلئے یہ کررہے ہیں،ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہم عوام کی طاقت پر بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اپنی آنکھوں کے سامنے جنگلات تباہ ہوتے دیکھے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں رہتے تھے تو لگتا تھا کوئی دیہات تھا، پشاور کا پانی لوگ منرل واٹر سمجھ کر پیتے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، لاہور کے 70 فیصد درخت کٹ گئے ہیں، دنیا کہتی ہے کہ کورنا کے حوالے سے پاکستان سے سیکھو۔

وزیراعظم نے خدشے کا اظہار کیا کہ خوف ہے کہ کورونا دوبارہ تیزی سے نہ بڑھ جائے،پاکستان کو جنگلات اگانے کی ضرورت ہے، جنگلات کی تباہی کا نقصان نسلوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10 ارب درخت اگانا اور شہروں کو صاف کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، جہاں گندگی ہو وہاں ڈپٹی کمشنر کو سزا ملنی چاہئے، ٹائیگرز کی تعداد 10 لاکھ سے اوپر ہے،ہم اپنے والینٹیئرز کو انتظامیہ کے ساتھ کام پر لگائیں گے۔