Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور

لیگی رہنما کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ایک ...
شائع 19 اکتوبر 2020 07:52pm

لیگی رہنما کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے پر کیپٹن صفدر کو رہا کردیا گیا۔

لیگی رہنما کو مزار قائد کا تقدس پامال کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پہلے دوران پریس کانفرنس مریم نواز کا کہنا تھا کہ صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے اور اب ان کے ساتھ ہی کراچی سے روانہ ہوں گی۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل کے کمرے سے دروازہ توڑ کر حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی انکشاف کیا کہ آئی جی سندھ سے زبردستی اریسٹ وارنٹ پر دستخط کروائے گئے۔