Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کیپٹن صفدر کی گرفتاری ، پی پی کا اظہار افسوس

کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی نے افسوس کا اظہار...
شائع 19 اکتوبر 2020 08:05pm

کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی نے افسوس کا اظہار کردیا۔

پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت رنجیدہ ہے۔ محمد صفدر کی گرفتاری سے وزیراعلیٰ سندھ کو لاعلم رکھا گیا ۔ وفاقی حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ہوچکی ہے ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی،سندھ حکومت مسئلہ پررنجیدہ ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری سےوزیراعلیٰ کولاعلم رکھاگیا۔

راجاپرویزاشرف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کےجلسوں سے خوفزدہ ہے، بلاول بھٹو نےوزیراعلیٰ کو انکوائری کی ہدایت کی ہے، معاملہ کی مکمل انکوائری کےبعدمیڈیاکوآگاہ کریں گے۔