نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلیے...
شائع 20 اکتوبر 2020 12:33am

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پر اپوزیشن کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کافیصلہ بھی کرلیا۔

اسلام آباد میں پولیٹیکل کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلایا۔ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔