ایران کا افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ

ایران نے دوحہ میں افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کےلئے اپنی...
شائع 19 اکتوبر 2020 09:57pm

ایران نے دوحہ میں افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نےتہران میں قومی مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئےافغان حکومت اورجاری امن عمل کےلئے ایران کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔

انہوں نے افغانوں کے درمیان مذاکرات میں طے شدہ معاہدوں کےلئے بھی ایران کی جانب سے حمایت کی۔

ریڈیو پاکستان