Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

میر علی:شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے...
شائع 20 اکتوبر 2020 08:55am

میر علی:شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ معلومات کی بنیادپر آپریشن کیا، جس میں 2دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کاتعلق علیم خان خوشی گروپ سے تھا،دہشتگردگزشتہ روز میر علی کے رہائشی ملک رئیس کےقتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردکئی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div