Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ان کا قائد لندن میں ہے کراچی میں نہیں، شان شاہد

مزار قائد کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نعرے بازی اور ہلڑ...
شائع 20 اکتوبر 2020 09:26am

مزار قائد کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے کے بعد ملک بھر میں ان کے اس عمل پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی اس حرکت پر صحافیوں، سیاست دانوں، اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے کیپٹن صفدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سندھ حکومت سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ اپنے سیاسی فائدے کیلئے قائداعظم کا استعمال نہ کرو۔ اپوزیشن نے مزار قائد پر جو کیا میں اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر اداکار خالد انعم بھی بول اٹھے

اداکار شان نے مزید کہا کہ وہ لوگ اپنے جھوٹ کو سچ کرنے کیلئے قائداعظم کا سہارا لیتے ہیں جن کا قائد لندن میں ہے کراچی میں نہیں۔

اداکار شان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے کیپٹن (ر) صفدر کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ووٹ کی عزت کا تو پتہ نہیں لیکن کیپٹن (ر) صفدر کی کتنی عزت ہے وہ ہم سب کو معلوم ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی مزار قائد پر کھڑے ہوکر نعرے لگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ نہ ان بے شرم لوگوں کو اپنی تاریخ کا پتہ نہ اپنے محسنوں کی عزت اور تقریم کے آدابِ سے واقف. ان کو میاں صاحب کے علاوہ کسی کی عزت کرنی نہیں آتی ۔ کیپٹن (ر) صفدر کو قائد کے مزار کی بے حرمتی کرنے پر ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار خالد انعم بھی قائداعظم کے مزار پر ہلڑبازی پر کیپٹن صفدر کو آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div