Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :کیپٹن (ر)صفدر اور راناثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2020 12:30pm

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن (ر)صفدر اور راناثناءاللہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر رہنما ءعدالت میں پیش ہوئے جبکہ رانا ثناء قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ پیش نہ ہوسکے۔

عدالت کے روبرو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔

لیگی رہنماؤں کے وکیل فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ سیاسی طور پر انتقامی کارروائی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، ووٹ کو عزت دو کی تحریک نہیں رکے گی۔

عدالت نے رانا ثناءاللہ کی قومی اسمبلی میں شرکت کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div