Aaj TV News

BR100 4,112 Decreased By ▼ -52 (-1.26%)
BR30 20,622 Decreased By ▼ -321 (-1.53%)
KSE100 39,633 Decreased By ▼ -555 (-1.38%)
KSE30 16,693 Decreased By ▼ -210 (-1.24%)

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے جلسے میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے،بلاول بھٹوکل گلگت بلتستان جائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوگلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائیں گے،کوئٹہ جلسے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی سینئر رہنماء کریں گے۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی یا راجا پرویزاشرف جلسے میں شرکت کریں گے،پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ25اکتوبرکو ہوگا۔