Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت نے اورنج میٹر ولائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر کردیا

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2020 02:07pm

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر کر دیا ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرائے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40روپے فی مسافر مقرر کیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے، تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں، سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div