Aaj TV News

BR100 4,267 Increased By ▲ 36 (0.86%)
BR30 21,570 Increased By ▲ 180 (0.84%)
KSE100 41,069 Increased By ▲ 262 (0.64%)
KSE30 17,282 Increased By ▲ 122 (0.71%)

آرمی چیف نے کراچی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی سندھ سمیت کئی اعلیٰ افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ سمیت کئی اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ، ذرائع کے مطابق تمام افسران نے چھٹیوں کیلئے درخواستیں تیار کرلیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بھی 2 ماہ کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کے معاملے میں پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جگ ہنسائی ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق پولیس کی ہائی کمان کےساتھ بدتمیزی کی گئی،اس واقعہ پرسندھ پولیس اس وقت صدمےمیں ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا ہے کہ دباؤ کی صورتحال میں میرےلئےڈیوٹی کرناممکن نہیں۔