Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سینیٹ: ملک میں مہنگائی پر شدید تنقید

سینیٹ کے اجلاس میں بھی مہنگائی پر ارکان نے حکومت پر کڑی تنقید کی...
شائع 20 اکتوبر 2020 09:51pm

سینیٹ کے اجلاس میں بھی مہنگائی پر ارکان نے حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بہرہ مند تنگی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال کیا کہ کیا اب ٹائیگر فورس مہنگائی کو روکے گی؟

انہوں نے کہا کہ کیا ادارے ختم ہوگئے ہیں کہ ٹائیگر فورس سے کام لیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ اقدام غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔

اس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس تحریک انصاف کی ذیلی جماعت ہے۔ ٹائیگر فورس سیاسی بنیادوں پر نہیں بنی۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کسی سے لڑائی نہیں کرے گی،صرف شکایت درج کرے گی۔علی محمد خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کیجانب سے ایوان میں آٹا چور، چینی چور کی نعرے بازی کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div