Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فیٹف اجلاس: پاکستان کے متعلق اہم فیصلہ متوقع

اجلاس میں منی لانڈرنگ روکنے سمیت اہداف پر عملدرآمد کےلئے پاکستان کے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا.
شائع 21 اکتوبر 2020 07:04pm

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج پیرس میں شیڈول ہے۔منی لانڈرنگ روکنے سمیت اہداف پر عملدرآمد کےلئے پاکستان کے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کے27 اہداف پورے کر رہا ہے۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے اہداف پر عمل کرتے ہوئے سخت ترین اقدامات کئے۔قانون سازی کے تحت بیرون ملک 10 ہزار ڈالر لے جانے پر اسٹیٹ بینک کی اجازت لیناہوگی، سونے،جوہرات، قیمتی پتھر اور دھاتوں کی خرید و فروخت کو بھی دستاویزی بنا دیا گیا۔کسی بھی لین دین کی مالیت اگر 20 لاکھ روپے سے زائد ہوگی تو شناختی کارڈ جمع کرانا لازم قرار دیا گیا۔حکومت نے کمپنیز ایکٹ میں ضروری ترامیم کر کے بے نامی شیئرز ہولڈز کا خاتمہ کر دیا۔منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کےلئے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی رجسٹریشن کیساتھ بے نامی بانڈز منسوخ کیے گئے۔پاکستان نےاقوام متحدہ کی گائیڈ لائنز کےمطابق کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے اور اثاثے اور اکاؤنٹس منجمند کر دیے۔

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف نیب کو کارروائی کا اختیار دیا گیا۔ملوث افراد کو 180 دن تک تحویل میں رکھنے کا سخت قانون بھی منظور کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div