Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

اظہر علی کو ٹیسٹ کی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی اظہر علی کی بطور کپتان اور بیٹسمین...
شائع 22 اکتوبر 2020 09:37pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی اظہر علی کی بطور کپتان اور بیٹسمین کارکردگی پر مشاورت جاری، اُنہیں ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان تھمانے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اظہر علی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے، اُن کی بحیثیت کپتان اور بیٹسمین کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی اظہر علی سے تفصیلی ملاقات ہوچکی ہے جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی سے اُن کی ملاقات ہونا باقی ہے۔ ملاقاتیں مکمل ہونے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعظم کو صرف وائٹ بال کرکٹ کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ کے کپتان کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اظہر علی کو سیزن 2020-21 تک کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div