Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ "پاکستانی سنی لیون" قرار

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2020 05:02pm

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب متھیرا نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں بظاہر تو کوئی بے باکی اور برائی نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی نازیبا انداز اپناتے ہوئے طنز کے نشتر برسادیے اور اداکارہ کو ’ پاکستانی سنی لیون‘ قرار دے دیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ اپنے ہر قول و فعل کی وجہ سے متنازع بن جانے والی اداکارہ متھیرا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ ٹوٹنے نہیں دیتیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے پاکستانی سنی لیون کا خطاب دے ڈالا۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کیں جن میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ سرخ رنگ کا جھنڈا ہے ،لیکن سرخ رنگ میرا پسندیدہ ہے۔‘

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جیسے ہی متھیرا نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تعریفوں اور تنقید کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ اداکارہ کی تصاویر کو اب تک 9 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے۔

لائبہ نامی ہینڈل کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ ’اس کیپشن کے علاوہ کوئی چیز زبردست نہیں ہے‘۔

شیر شاہ سوری نامی صارف کی جانب سے تو الگ ہی کمنٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’ پاکستانی سنی لیون‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ متھیرا کا ایک انٹرویو میں دعویٰ تھا کہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کرتے ہیں اور ٹی وی والے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انہیں بلاتے ہیں۔

اپنی ہم عصر فنکاروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہر اداکارہ آئٹم گرل ہے‘۔ اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ’بلاول بھٹو‘ اور’ آصف زرداری‘ پسند ہیں،کبھی سوچا نہیں کہ کس حد تک جاوٴں گی ، لیکن قابل اعتراض سین پکچرائز نہیں کراوٴں گی‘۔

متھیرا کے اس وقت انسٹاگرام پر 3 لاکھ 88 ہزار فالورز ہیں جبکہ وہ آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر گیم شو کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ متھیرا نے 2018 میں اپنے شوہر فلنٹ جے سے طلاق لے لی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div