فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ گرفتار
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے ایک فائیو سٹار...
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے جسم فروشی میں ملوث ایک بالی ووڈ اداکارہ سمیت 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق پولیس نے گورے گاؤں میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل میں جسم فروشی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس نے اہلکاروں کو گاہک بنا کر ہوٹل بھیجا جنہوں نے ایک انٹرنیشنل بیلی ڈانسر اور 2 ٹی وی اداکاراؤں کیلئے 10 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیل ہونے سے جسم فروشی کی بات کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چھاپہ مار کر وہاں سے 3 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار لڑکیوں میں ایک بالی ووڈ اداکارہ بھی شامل ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔