Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

پولیس نے اداکارہ کو پکڑنے کیلئے جال بچھایا، جیسے ہی آئیں دھر لیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے صنعتی شہر ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول...
شائع 26 اکتوبر 2020 09:40am

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے صنعتی شہر ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد این سی بی نے اداکاروں پر خصوصی نظر رکھنا شروع کردی ہے اور اس کا پہلا شکار پریتیکا چوہان بنی ہیں۔

گرفتار اداکارہ پریتیکا چوہان
گرفتار اداکارہ پریتیکا چوہان

معروف ڈرامہ سیریل "دیووں کے دیو مہا دیو" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریتیکا چوہان کے بارے میں این سی بی کو منشیات کے استعمال کی خبر ملی تھی۔ اہلکاروں نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں اداکارہ کو پکڑنے کیلئے جال بچھایا اور جیسے ہی وہ منشیات خریدنے کیلئے وہاں آئیں تو انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اداکارہ کے قبضے سے 99 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پریتیکا چوہان کے ساتھی فضیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 8 نومبر تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div