Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اگر میرا جی اداکارہ نہ ہوتیں توکیا ہوتیں؟ حمزہ علی عباسی نےبتادیا

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اگر میرا جی...
شائع 27 اکتوبر 2020 10:23pm

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اگر میرا جی اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ ایک 'اسٹینڈ اپ کامیڈین' ہوتیں۔

آج انٹرٹینمنٹ کے پروگرام 'کنورزیشن وِد سونیا رحمان' میں میزبان نے حمزہ علی عباسی سے کئی دلچسپ سوالات کئے اور اداکار نے بخوبی اُن کے جوابات بھی دیئے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں میزبان مختلف سوال کرتی ہیں اور مہمان کو اس سوال کے جواب میں کسی اداکار کا نام لینا ہوتا ہے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کس اداکار یا اداکارہ کو جِم ممبرشپ کی ضرورت ہے تو حمزہ نے 'احمد علی بٹ' کا نام لیا۔

میزبان سونیا رحمان نے سوال کیا کہ کس اداکار یا اداکارہ کو تھراپسٹ کی ضرورت ہے تو حمزہ علی عباسی نے 'اپنا نام' لیا۔ اُن سے پوچھا گیا کہ کس اداکار یا اداکارہ کو جیل جانے کی ضرورت ہے تو انہوں نے 'ہمایوں سعید اور گوہر رشید' کا نام لیا۔

حمزہ سے سوال کیا گیا کہ اداکارہ میرا اگر فلم انڈسٹری میں نہ ہوتیں تو وہ کیا کررہی ہوتیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا اگر انڈسٹری میں نہ ہوتیں تو ایک 'اسٹینڈ اپ کامیڈین' ہوتیں۔

میکال کے بارے میں اُن سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر وہ انڈسٹری میں نہ ہوتے تو 'ایئرفورس یا آرمی' میں ہوتے۔ صائمہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ 'ہاؤس وائف' ہوتیں۔

محب مرزا اگر انڈسٹری میں نہ ہوتے تو حمزہ کا خیال ہے کہ وہ ایک 'بینکر' ہوتے۔ یاسر حسین کے بارے میں حمزہ کا خیال ہے کہ وہ ایک 'گینگسٹر' ہوتے۔

انٹرویو میں اُن سے مزید کیا سوال کئے گئے اور انہوں نے کیا کیا دلچسپ جوابات دیئے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div