Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

اداکارہ ثناء فخر کیخلاف چھان بین شروع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کے بعد...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 12:31pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کے بعد معروف اداکارہ ثناء فخر کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایف بی آر نے اداکارہ ثناء فخر سے گزشتہ پانچ سال کا ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ثناء فخر کے گزشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے مفصل رپورٹ فراہم کریں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء فخر نے 2019 ء میں اپنی آمدن 13 لاکھ روپے سالانہ ظاہر کی جبکہ انہوں نے 79ہزار 754روپے ٹیکس ادا کیا۔

اداکارہ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں اپنی پراپرٹی کی تفصیلات اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن کو چھپایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div