Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شادی سے انکار پر بوائے فرینڈ کا بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ

بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی سے انکار کرنے پر بوائے...
شائع 28 اکتوبر 2020 12:34pm

بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی سے انکار کرنے پر بوائے فرینڈ نے چاقو مار کر زخمی کردیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈرامہ سیریل اڑان میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مالوی ملہوترا کو یوگیش کمار ماہی پال نامی پروڈیوسر نے چاقو مار دیا۔ یوگیش کمار نے مالوی کے پیٹ میں چاقو سے تین وار کیے اور فرار ہو گیا۔

مالوی ملہوترا کو ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آپریشن کے بعد ان کی زندگی بچا لی گئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مالوی کے پیٹ پر چاقو سے تین وار کیے گئے۔ اداکارہ کا علاج چل رہا ہے جبکہ وہ خطرے سے باہر ہیں، ملزم یوگیش کمار کیخلاف ممبئی کے ورسوا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ہوش میں آنے کے بعد مالوی ملہوترا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ یوگیش کمار سے 2019 میں فیس بک پر رابطہ ہوا، رواں برس جنوری میں وہ بطور پروڈیوسر اداکارہ سے ملا۔

پہلی ہی ملاقات میں اس نے اداکارہ کو شادی کی درخواست کی جسے اداکارہ نے قبول نہیں کیا۔ بعد ازاں اداکارہ کی اس سے دوستی ہوگئی۔ گزشتہ چند ماہ سے وہ شادی کی درخواست کررہا تھا جسے قبول نہیں کرسکتی تھی، شادی سے انکار پر اس نے طیش میں آ کر چاقو سے حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کےخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div