Aaj TV News

BR100 4,264 Increased By ▲ 33 (0.78%)
BR30 21,574 Increased By ▲ 184 (0.86%)
KSE100 41,003 Increased By ▲ 196 (0.48%)
KSE30 17,255 Increased By ▲ 96 (0.56%)

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 580 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کے اضافے سے 1890 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

13 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 193 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1012 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

12 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 اور 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی مزید کمی سے 1872 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔