Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان سپر لیگ5کا دوسرا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا

کراچی :پاکستان سپرلیگ 5کا دوسرا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا،...
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2020 11:12am

کراچی :پاکستان سپرلیگ 5کا دوسرا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور لاہورقلندرزکے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا،فاتح ٹیم کراچی کنگز سے ٹائٹل کیلئے جنگ کرے گی۔

سیزن 5کا دوسرا فائنلسٹ کون ہوگا؟ ملتان سلطانزیا لاہورقلندرز فیصلہ آج ہوجائے گا،دوسرا ایلیمنیٹر رات 8بجے شروع ہوگا۔

فاتح ٹیم فائنل میں قدم رکھے گی، شکست خوردہ ٹیم گھر کی راہ لے گی،کوالیفائرمیں ملتان سلطانز کو کراچی کنگزسے شکست ہوئی جبکہ ایلیمنیٹر میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کیخلاف میدان مارا۔

فائنل منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، جوبھی جیتے گا اس بار نیا چیمپئن سامنے آئے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div