چوہدری شجاعت حسین کا سروسز اسپتال لاہور میں 10 ویں روز بھی علاج

لاہور:مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا سروسز اسپتال...
شائع 15 نومبر 2020 10:50am

لاہور:مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا سروسز اسپتال لاہور میں 10ویں روز بھی علاج جاری ہے ،4 رکنی میڈیکل بورڈ آج بھی چوہدری شجاعت حسین کا طبی معائنہ کرے گا،جلد ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کو سروسز اسپتال میں آج 10واں روز ہے،4 رکنی میڈیکل بورڈ آج بھی طبی معائنہ کرے گا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا آج دوبارہ چیسٹ اسکین کیا جائے گا،چوہدری شجاعت حسین کاشوگر لیول اوربلڈ پریشر نارمل ہے، سینے میں بلغم کی مقدار میں بھی مزید کمی آئی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کی حالت خطرے سے باہر ہےتاہم ابھی تک چوہدری شجاعت حسین کو ڈسچارج کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔