پسنی:17ارب روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

کوئٹہ :پاک فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی میں مشترکہ کارروائی...
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2020 02:19pm

کوئٹہ :پاک فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کرتےہوئے 17ارب روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا گیا، پہاڑوں میں چھپائی گئی 2700کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق،پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی، دوران آپریشن پسنی شادی کور میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں 101 کلو گرام کرسٹل اور 2700کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکی گئیں، پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً17.275ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔