کٹھ پتلی حکومت کے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،مریم نواز
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اورانشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پرہوگا، کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ حکومت کے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا ۔
مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے ،عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کئےہوئے ہیں۔
جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے,ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں pic.twitter.com/sRImfsKJ5Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020
ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں،اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے، حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا، انشاءاللّہ !
جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا، انشاءاللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔