پاکستان سپر لیگ فائیو کا فائنل آج کراچی اور لاہور کے درمیان ہوگا
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں فائنل میں مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی ٹرافی گھر لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل، کراچی اور لاہور میں پڑے گا زور کا جوڑ، جوبھی جیتا پہلی بار فتح کا تاج سر سجائے گا۔ پی ایس ایل فائنل میں قلندرز اور کنگز کا پہلی بار ٹکراؤ ہوگا۔ لائیو ایکشن رات 8 بجے شروع ہوگا۔
قلندرز دھمال ڈالنے کیلئے تیار ہیں تو کنگز بھی پہلی بار ٹرافی کو تھامنے کیلئے بے قرار ہیں۔ فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالرز کا بڑا انعام بھی ملے گا جبکہ رنر اپ 2 لاکھ ڈالرز جیب میں ڈالیں گے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے فائنل بھی شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.