Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی کا پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں، اسد قیصر
شائع 29 اپريل 2024 05:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔

اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا۔

گندم کی خریداری کے معاملے پر کل لاہور میں احتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ایم این ایز اپنے گھر والوں سے پوچھیں، یہ لوگ مسترد شدہ لوگ ہیں، ہم کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی مئی کا مہینہ آرہا ہے، یہ پھر 9 مئی 9 مئی کریں گے، آپ نے جتنا رونا رویا عوام نے آپ کے بیانیے کو زمین بوس کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کمیشن کا حصہ بنائیں، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ دار ہو اسے سزا دیں، 9 مئی پی ٹی آئی کو اقتدار سے دور رکھنے کا ڈرامہ ہے، موجودہ حکومت فارم 47 سے وجود میں آئی۔

گندم خریداری کا بحران: پنجاب اسمبلی کے باہر کسانوں کا احتجاج روکنے کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی

pti

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly

Farmers

Wheat

Farmer Protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)