بلوچستان میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے ۔ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اہم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں ترقی اور استحکام اہم ہے۔ افواج پاکستان اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ کے منصوبے کو بلوچستان کے امن کیلئے اہم قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس اسکول کا بھی دورہ کیا اور تربیتی امور کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جنگی علوم میں مہارت ضروری ہے۔ ملک کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سے جڑی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔