ایران کو مطلوب دہشتگرد بیٹوں سمیت تربت پولیس کے ہاتھوں ہلاک

تربت پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایران کو مطلوب دہشتگرد اپنے دو...
شائع 18 نومبر 2020 08:30am

تربت پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایران کو مطلوب دہشتگرد اپنے دو بیٹوں سمیت مارا گیا۔ پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

تربت پولیس کے مطابق گشت کے دوران اہلکاروں نے مشکوک گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

جوابی ایکشن میں ایران کو مطلوب مسلح تنظیم کا اہم رہنما ملا عمر دو بیٹوں سمیت مارا گیا۔ ملاعمر کا ایک بھائی تقریباً 15 سال قبل ایرانی فورسز کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔