بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ...
شائع 18 نومبر 2020 08:42am

بھارتی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سفر کے دوران مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر طیارے کو لینڈ کرنا پڑا۔

سول ایوی ایشن حکام نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو الرٹ کیا، جنہوں نے فوری طور پر مسافر محمد نوشاد کا معائنہ کیا۔ لیکن حرکت قلب بند ہونے سے مسافر انتقال کرگیا۔

دل کے دورے سے انتقال کر جانے والے مسافر کا پاسپورٹ
دل کے دورے سے انتقال کر جانے والے مسافر کا پاسپورٹ

سی اے اے ذرائع کے مطابق مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت بھیجی جائے گی۔

نجی ائیر لائن کی پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے نئی دہلی جارہی تھی۔